Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

پارٹی میں ایسی ڈریس پہن کر پہنچ گئیں اداکارہ ملائیکہ اروڑہ ، دیکھتے ہی فینس کے اڑ گے ہوش

الی ووڈ کے گلیاروں میں دیوالی کا جشن ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے ۔ ہر اسٹار ایک سے بڑھ کر ایک پارٹی دے رہا ہے ۔ اداکارہ سونم کپور نے بھی دیوالی کی پارٹی دی، جس میں سلیبریٹیز کا میلہ لگا ۔ اس درمیان جو سب سے زیادہ لائم لائٹ میں رہیں، وہ ملائیکہ اروڑہ تھیں ۔ انہوں نے کچھ ایسا آوٹ فٹ پہن رکھا تھا کہ لوگ انہیں اب ٹرول کررہے ہیں ۔

اداکارہ ملائیکہ اروڑہ اس پارٹی میں اپنے پارٹنر ارجن کپور کے ساتھ پہنچی تھیں ۔ دونوں ساتھ میں کافی پیارے لگ رہے تھے ۔

ملائیکہ کے لک کی بات کریں تو انہوں نے گرین کلر کا آوٹ فٹ پہن رکھا تھا ۔ انہوں نے ڈیپ نیک بلاوز کے ساتھ سلٹ والی اسکرٹ پہن رکھی تھی ۔

ملائیکہ اروڑہ نے اپنے بالوں کو کھلا چھوڑ رکھا تھا اور ہائی ہیلس میں نظر آرہی تھیں ۔

وہیں ارجن کپور کے لک کی بات کریں تو انہوں نے بلیک کلر کا کرتا پاجامہ پہن رکھا تھا ۔ ملائیکہ اور ارجن پارٹی میں ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر پہنچے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.