پاریش راول کا نیا روپ’ نریندر مودی ‘
بالی ووڈ فلم ’سنجو ‘میں سنجے دت کے والد سنیل دت کا روپ دھانے والے پاریش راول نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا کردار نبھانے کی حامی بھرلی ہے ۔
پاریش راول جو بھارتی فلم انڈسٹری کے چند بڑے اداکاروں میں سے ایک ہیں ،ان کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی سے وابستگی بھی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاریش راول نے نریندر مودی کی آپ بیتی میں لیڈ رول کرنے کی تصدیق کی اور بتایا کہ وہی اس فلم کو پروڈیوسر کررہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار نے نریندر مودی کی زندگی پر مبنی فلم کا اسکرپٹ پڑھا ہے،فلم کی شوٹنگ راوں برس ستمبر یا اکتوبر میں شروع ہونے کا امکان ہے۔
انہوں نے نریندر مودی کے کردار کواپنے فلمی کرئیر کے مشکل ترین کردارمیں سے ایک قرا ر دیا ہے ۔