Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

پاریش راول 68 برس کے ہوگئے

اپنی منفرد اداکاری سے فلم بینوں کے چہروں پرمسکراہٹیں بکھیرنیوالے بالی ووڈ اداکار پاریش راول68 برس کے ہو گئے۔پاریش 30 مئی 1950 کو بھارتی شہر ممبئی میں پیداہوئے۔

انہوں نے 1984 میں فلم ہولی سے اپنے کیرئر کا آغاز کیا لیکن انہیں شہرت 1986میں بننے والی فلم "نام” سے ملی۔ ابتدامیں وہ فلموں میں بطور ولن کردار نبھاتے رہے لیکن 2000 میں ریلیزہونیوالی فلم "ہیرا پھیری” نے ان کے فلمی کیریئرکو ایک نیا موڑ دیا۔

پاریش راول نے بابو بھائی کا کردارکچھ اس انداز سے نبھایا کہ یہ ان کی پہچان ہی بن گیا۔ انہوں نے نائیک، یہ تیراگھریہ میراگھر، آوارہ پاگل دیوانہ، چورمچائے شور، فن ٹوش، ہلچل، مالامال، چھپ چھپ کے، ڈھونڈتے رہ جاؤ گے،ہمت والا اورممبئی میری جان سمیت کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

انہوں نے سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم سنجو میں ان کے والد سنیل دت کا کردار نبھایا ہے ۔ اپنی خوبصورت اداکاری کے باعث وہ نیشنل فلم فئیر ایوارڈ بھی اپنے نام کر چکے ہیں۔

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.