پنڈت شیو کمار شرما کو آخری وداعی دینے پہنچے امیتابھ بچن۔جیہ بچن سمیت کئی سلیبس، پیش کی خراج عقیدت
بانسری بجانے والے پنڈت ہری پرساد چورسیا بھی پنڈت شیو کمار شرما کے آخری درشن کے لیے پہنچے۔ پنڈت شیوکمار نے ہری پرساد چورسیا کے ساتھ مل کر سلسلہ، چاندنی، ڈر، لمحے جیسی کئی فلموں میں سریلی موسیقی دی۔ شیو ہری کے نام سے مشہور جوڑی اب ٹوٹ چکی ہے۔
سنتور نواز اور ہندوستانی میوزک کمپوزر پنڈت شیو کمار شرما (Legendary santoor player Pandit Shivkumar Sharma died) کا ممبئی میں انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 84 برس تھی۔ وہ گزشتہ 6 ماہ سے گردے سے متعلق عارضے میں مبتلا تھے اور ڈائیلسس پر تھے۔ دل کا دورہ پڑنے سے ان کی موت ہوئی۔ آج انہیں سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری الوداعی دی جائے گی۔
مشہور ستار بجانے والے پنڈت شیوکمار شرما کی آج ممبئی کے پون ہنس شمشان گھاٹ میں آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔ پنڈت شیوکمار شرما کے جسد خاکی کو آخری دیدار کے لیے ان کی رہائش گاہ پر رکھا گیا، جہاں مشہور شخصیات نے پہنچ کر ان کو آخری عقیدت پیش کی۔
امیتابھ بچن Amitabh Bachchan اپنی اہلیہ جیہ بچن کے ساتھ پنڈت شیوکمار شرما کو خراج عقیدت پیش کرنے ان کے گھر پہنچے تھے۔
امیتابھ اور جیہ دونوں سفید لباس میں نظر آئے۔ دونوں کے چہروں پر ایک مشہور ستارے کو کھونے کا دکھ صاف دکھائی دے رہا تھا۔ پنڈت شیو کمار شرما نے امیتابھ کی کئی فلموں کو اپنی دھنوں سے سجایا تھا۔