پلک تیواری نے پیلے رنگ کی ساڑی میں برپا کیا قہر، اداکارہ کے دیسی انداز پر فدا ہوئے فینس
مشہور اداکارہ شویتا تیواری (Shweta Tiwari) کی بیٹی پلک تیواری (Palak Tiwari) کی اکثر گلیمرس لُک کے لئے سرخیوں میں رہتی ہیں، لیکن پلک تیواری ساڑی میں بھی اتنی ہی گارجیس لگ رہی ہیں۔ پلک تیواری کے دیسی لُک پر اب ان کے فینس فدا ہوگئے ہیں۔
شویتا تیواری کی بیٹی پلک تیواری (Palak Tiwari) جلد ہی بالی ووڈ ڈیبیو کرنے والی ہیں۔ پلک تیواری اس سے پہلے کئی میوزک ویڈیو میں اپنی اداکاری کی چھاپ چھوڑ چکی ہیں۔ ’بجلی بجلی‘ اور ’منگتا ہے کیا’ جیسے پلک کے گانے نوجوانوں کےدرمیان کافی پاپولر ہیں۔ فیشنیبل دیوا پلک آئے دن اپنی خوبصورت تصاویر کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں۔ اس بار پلک تیواری کا دیسی اوتار فینس کو دیوانہ بنا رہا ہے۔
یلو گولڈن ساڑی میں پلک تیواری بلا کی خوبصورت لگ رہی ہیں۔ پلک تیواری نے انسٹا گرام پر اپنی تازہ ترین فوٹو شوٹ شیئر کی ہے۔ پلک تیواری کا ہر پوسچر، ہر اسٹائل اتنا خوبصورت ہے کہ لوگ انہیں دیکھ کر تعریف کرتے ہوئے نہیں تھک رہے ہیں۔
پلک تیواری کے کھلے بال اور کیمرے کی طرف دیکھنے کے انداز انہیں اور دلکش بنا رہا ہے۔
پلک تیواری نے سائڈ پروفائل والی اس تصویر میں اپنی ایک آنکھ کو بالوں سے چھپا رکھا ہے۔ پلک تیواری کا اسٹائل اور ساڑی دونوں ہی بے حد خوبصورت ہے۔