پلک تیواری (Palak Tiwari) نے حال ہی میں دو تصویریں شیئر کی ہیں، جن میں وہ منی اسکرٹ اور کراپ ٹاپ میں نظر آرہی ہیں ۔ تصاویر میں ان کی خوبصورتی دیکھ کر فینس دیوانے ہو رہے ہیں۔
پلک تیواری ٹی وی اداکارہ شویتا تیواری کی لاڈلی بیٹی ہیں، جو اکثر اپنی دلکش اداوں کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں ۔ حال ہی میں انہیں سیف علی خان کے بڑے بیٹے ابراہیم علی خان کے ساتھ ڈنر ڈیٹ پر دیکھا گیا تھا ، جس میں انہوں نے کیمروں کو دیکھ کر اپنا چہرہ چھپانا لیا تھا ۔ اس ڈنر ڈیٹ کے بعد پلک نے ایک مرتبہ پھر اپنی دو بولڈ تصویریں شیئر کرکے انٹرنیٹ کا پارہ بڑھا دیا ہے ۔ سوشل میڈیا پر ایک مرتبہ پھر پلک کے بولڈ انداز کو دیکھ کر فینس انہیں ابراہیم علی خان کا نام لے کر چھیڑ رہے ہیں ۔
پلک تیواری نے حال ہی میں دو تصویریں شیئر کی ہیں، جن میں وہ منی اسکرٹ اور کراپ ٹاپ میں نظر آرہی ہیں ۔ تصاویر میں ان کی خوبصورتی دیکھ کر فینس دیوانے ہو رہے ہیں۔
نیوڈ میک اپ کے ساتھ پلک نے بالوں کو کھلا چھوڑ رکھا ہے ۔ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے پلک نے کیپشن میں لکھا : سورج نے بہت مدد کی ۔