Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

پلک تیواری کو ایسی ڈریس میں دیکھ کر فینس رہ گئے حیران، کہا: جیسی ماں ، ویسی بیٹی

 پلک تیواری گزشتہ دنوں اپنے دبلے پن کو لے کر موضوع بحث تھیں اور اس کی وجہ سے وہ ٹرولز کے نشانے پر آگئی تھیں ۔ حالانکہ کئی لوگوں نے ان کی تعریف بھی کی۔ اب پلک تیواری کا لک ایک بار پھر سرخیوں میں ہے۔

ٹی وی اداکارہ شویتا تیواری کی بیٹی پلک تیواری گزشتہ کچھ دنوں سے الگ الگ وجوہات کی بناء پر موضوع بحث بنی ہوئی ہیں۔ کبھی سیف امریتا کے بیٹے ابراہیم علی خان کے ساتھ نظر آنے کی وجہ سے تو کبھی اپنے میوزک ویڈیوز اور کبھی اپنے سوتیلے باپ ابھینو کوہلی کے بارے میں دئے بیان کی وجہ سے مسلسل خبروں میں ہیں۔ پلک تیواری گزشتہ دنوں اپنے دبلے پن کو لے کر موضوع بحث تھیں اور اس کی وجہ سے وہ ٹرولز کے نشانے پر آگئی تھیں ۔ حالانکہ بہت سے لوگوں نے ان کی تعریف بھی کی۔ اب پلک تیواری کا لک ایک بار پھر سرخیوں میں ہے۔

پلک تیواری کا تازہ اوتار فینس کے درمیان کافی سرخیاں بٹور رہا ہے۔ اداکارہ کے فینس ان کی تصاویر پر کمنٹس کرتے ہوئے ان کی جم کر تعریف کر رہے ہیں۔

کچھ ان کا موازنہ ماں شویتا سے کر رہے ہیں تو کچھ کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ماں سے بھی زیادہ خوبصورت ہیں۔

ان تصویروں میں پلک تیواری وہائٹ اسٹریپ لیس آوٹ فٹ میں نظر آ رہی ہیں، جس میں وہ کافی گلیمرس لگ رہی ہیں۔

پلک کے اس روپ پر فینس کا دل آگیا ہے ۔ فینس کمنٹ کرتے ہوئے ان کی تعریف کرتے نہیں تھک رہے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.