Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

پلک سدھوانی کے برتھ ڈے بیش میں ہنگامہ مچاتی ہوئی نظر آئیں ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی پوری ٹیم

’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ سیریل کی فیم پلک سدھوانی (Palak Sidhwani) نے حال ہی میں اپنا یوم پیدائش سیلبریٹ کیا تھا۔ اس پارٹی میں ان کے شو کی پوری ٹیم شامل ہوئی۔ یوم پیدائش کے ایک ہفتے کے بعد اداکارہ نے اپنے بیش کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

ٹی وی کا پاپولر کامیڈی شو ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ (Taarak Mehta Ka Ooltah Chashmah) میں سونالیکا بھڑے عرف سونو (Sonu) کا کردار نبھانے والی پلک سدھوانی (Palak Sidhwani) نے 11 اپریل کو اپنا 24 واں یوم پیدائش سیلبریٹ کیا ہے۔ اپنے یوم پیدائش کے تقریباً 10 دن بعد اداکارہ نے بتایا کہ ان کا برتھ ڈے بیش کیسا رہا۔

پلک سدھوانی (Palak Sidhwani) نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر اپنے برتھ ڈے بیش کی کچھ تصاویر کو شیئر کیا ہے۔ پنک کراپ ٹاپ اور سفید منی اسکرٹ پہنے پلک سدھوانی بے حد خوبصورت لگیں۔

پلک سدھوانی نے اپنے یوم پیدائش کی ایک جھلک شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا، ’اور جشن جاری ہے! میرے یوم پیدائش کو اتنا خاص بنانے کے لئے آپ کا اور میرے سبھی دوستوں، فیملی اور مداحوں کا شکریہ‘۔

پلک سدھوانی کی برتھ ڈے پارٹی میں تارک مہتا کے مالو راجدا، پریا آہوجہ اور سنینا فوجدار نے پلک سندھوانی کے ساتھ ان کے اور بھی قریبی دوست اور فیملی کے اراکین شامل ہوئے۔ پلک سدھوانی نے اپنے برتھ ڈے پارٹی اپنے گھر پر رکھی تھی۔ اس پارٹی میں میوزک ڈانس اور فن کی سبھی چیزوں کو شامل کیا گیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.