پاکستانی وبھارتی فنکاروں کی مسلمانوں کوماہ رمضان کی مبارکباد
پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماہ صیام کا آغاز ہوگیا ہے اس ماہ مقدس کے موقع پر پاکستانی و بھارتی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکار وں نے تمام مسلمانوں کو ماہ مقدس کی مبارکباد دی ہے۔
دنیابھر میں موجود تمام مسلمان ماہ رمضان کا مقدس مہینہ نہایت عقیدت و احترام سے مناتے ہیں رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی فنکاروں کی جانب سے سوشل میڈیا پر تمام مسلمانوں کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
بالی ووڈ شہنشا ہ امیتابھ بچن ہر سال مسلمانوں کے مذہبی تہوار رمضان اورعید پر مسلمانوں کو مبارکباد دیتے ہیں۔ رواں سال بھی انہوں نے ٹوئٹر پر رمضان مبارک کی دو خوبصورت تصاویر شیئر کراتے ہوئے تمام مسلمانوں کو مبارکباد دی۔
T 2807 – Ramadan Mubarak .. !! happiness and peace .. pic.twitter.com/U6vbeW3TIY
— Amitabh Bachchan (@SrBachchan) May 16, 2018
بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے ٹوئٹر پرتمام مسلمانوں کورمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا اس ماہ مقدس میں ہم سب پر ابر رحمت نازل ہو۔
Intense discussions about food at home right now.. Ramzan Mubarak to all! May the blessings of this month shower on us all.. ✨⚡
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) May 16, 2018
اداکار رشی کپور سال بھر مسلمانوں کے خلاف جتنا بھی زہر اگلیں لیکن رمضان اور عید پر کبھی مبارکباد دینا نہیں بھولتے۔ اس سال بھی انہوں نے گزشتہ رات رمضان کا چاند نظر آنے کے بعد تمام مسلمانوں کو ماہ صیام کی مبارکباد دی۔
Ramzan Mubarak all! pic.twitter.com/tGjwLtdGy1
— Rishi Kapoor (@chintskap) May 16, 2018
نامور پاکستانی گلوکارواداکار علی ظفر نےتمام مسلمانوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد دی۔
Ramzan Mubarak. pic.twitter.com/Xf0iTam1A8
— Ali Zafar (@AliZafarsays) May 16, 2018
گلوکارہ واداکارہ رابی پیرزاداہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے لوگوں کو رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا خداہم سب کو توفیق دے کہ ہم اس ماہ روزے پورے رکھیں، عبادت کریں اور دوسروں کی مدد کریں۔
اداکار فہد مصطفیٰ نے بھی ٹوئٹر پر تمام اہل اسلام کو رمضان کی مبارکباد دی۔
Ramzan Mubarak ?
— Fahad Mustafa (@fahadmustafa26) May 16, 2018
بھارتی اداکار عمران ہاشمی نے بھی ٹوئٹر پر اہل اسلام کو رمضان کی مبارکباد دی۔
Ramzan Mubarak to everyone !! #RamadanMubarak #Ramadan2018 pic.twitter.com/SUiB7t9zuf
— emraan hashmi (@emraanhashmi) May 17, 2018
اداکارہ مایا علی نے بھی ٹوئٹر پر رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا اللہ آپ سب کو عبادت کی توفیق عطاکرے، انہوں نے اپنے تمام چاہنے والوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اور ان کی فیملی خاص طور پر ان کے والد کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، رمضان مبارک۔
May this Ramadan bring you all happiness and may ALLAH (SWT) bless us with all that we pray. Please remember me and my family and especially my baba in your prayers… ???? I hope you all have a blessed month. Ramadan Mubarak?
— Maya Ali (@mayaali07) May 16, 2018
اداکارومیزبان حمزہ علی عباسی نے رمضان کی اصل روح کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا اللہ اس ماہ ہم سے چاہتا ہے کہ ہم اس ماہ خود کوباز رکھیں وہ ہم سے قربانی چاہتا ہے۔ رمضان مبارک، اللہ ہمیں اس ماہ کے آخر میں اچھا اوربہتر انسان بننے کی توفیق عطا کرے۔
#Ramazan A month when Allah wants us to solely focus on SELF RESTRAINT, SELF REFLECTION & SACRIFICE! Ramzan Mubarik. May Allah help us to emerge as a better person by the end of this blessed month.
— Hamza Ali Abbasi (@iamhamzaabbasi) May 16, 2018
اداکار ہمایوں سعید نے تمام لوگوں کو رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا تمام لوگ رمضان کا یہ مقدس مہینہ محبت اور عقیدت سے گزاریں اور اس ماہ کی اصل روح اور حقیقت کو سمجھیں۔
Wishing everyone a blessed Ramzan. May we spend this holy month with the love and respect we are meant to spend it with #RamzanMubarak pic.twitter.com/aLLiBKJHzZ
— Humayun Saeed (@iamhumayunsaeed) May 16, 2018
نامور بالی ووڈ اداکار اور امیتابھ بچن کے صاحبزادے ابھیشیک بچن نے انسٹاگرام پر اپنی تصویرشیئر کراتے ہوئے مسلمانوں کو رمضان کریم کی مبارکباد دی ہے۔
اداکار مہوش حیات نے ٹوئٹر پر رمضان کی مبارکباد دی۔
Ramzan Mubarak from us to all of you !… https://t.co/AuDwq1f3f4
— MehwishHayat (@MehwishHayat) May 16, 2018
پاکستانی اداکار ومیزبان فیصل قریشی نے نہایت خوبصورت انداز میں رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا گزارش ہے رمضان المبارک کی مبارکباد کے اشتہار بے تحاشا آگئے ہیں۔ اب عبادات کا عملی اقدام اٹھائیں دوسرا یہ کہ اس رمضان المبارک میں ایک تہیہ کریں کہ جو اصلاحی پیغام وڈیو ‘ آڈیو یا تحریری صورت میں کسی کو بھیجیں اس پر پہلے خود عمل در آمد کریں انشاء اللہ اس سے معاشرے میں بہتری آئے گی۔
گزارش ہے رمضان المبارک کی مبارکباد کے اشتہار بے تحاشا آگئے ہیں۔ اب عبادات کا عملی اقدام اٹھائیں دوسرا یہ کہ اس رمضان المبارک میں ایک تہیہ کریں کہ جو اصلاحی پیغام وڈیو ‘ آڈیو یا تحریری صورت میں کسی کو بھیجیں اس پر پہلے خود عمل در آمد کریں انشاء اللہ اس سے معاشرے میں بہتری آئے گی۔
— Faysal Quraishi (@faysalquraishi) May 16, 2018