پاکستان میں عید کے ایک ہفتے بعد بھارتی فلمز ریلیز کرنے کا فیصلہ
حکومت پاکستان نے بولی وڈ فلموں پر ملک میں عید کے دوران پابندی کے فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے پابندی کا دورانیہ دو ہفتوں سے کم کرتے ہوئے ایک ہفتہ کردیا۔
Source
source
حکومت پاکستان نے بولی وڈ فلموں پر ملک میں عید کے دوران پابندی کے فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے پابندی کا دورانیہ دو ہفتوں سے کم کرتے ہوئے ایک ہفتہ کردیا۔
عید کے موقع پر پاکستانی سینما گھروں میں بولی وڈ فلموں پر لگی پابندی سے ہندی سینما کے مداح کافی ناخوش دکھائی دیے، جس کے بعد وزارت اطلاعات نے نیا نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے بولی وڈ فلموں کی پابندی کا دورانیہ 2 ہفتوں سے کم کرکے ایک ہفتہ کردیا۔
اس سے قبل سنسر بورڈ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا تھا کہ یہ پابندی مستقل نہیں، بھارتی فلموں پر پابندی کا اطلاق عید سے 2 دن پہلے شروع ہوگا اور عید کے بعد 2 ہفتوں تک جاری رہے گا
تاہم نئے نوٹیفیکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ اس پابندی کا آغاز عید الفطر اور عید الاضحیٰ کے روز سے ہوگا، جس کا دورانیہ صرف ایک ہفتہ رہے گا۔
بولی وڈ فلموں پر پابندی عائد کرنے کا مقصد پاکستانی فلم انڈسٹری کو سپورٹ کرنا اور پاکستانی فلمز کی زیادہ مقبولیت ہے۔
عید الفطر کے دوران پاکستانی سینما گھروں میں ’سات دن محبت ان‘، ’وجود‘، ’نہ بینڈ نہ باراتی‘ اور ’آزادی‘ جیسی مقامی فلمیں ریلیز ہو رہی ہیں۔
جبکہ ایک ہفتے بعد پاکستانی فلموں کا مقابلہ سلمان خان کی فلم ’ریس 3‘ سے ہوگا، جس کے چند روز بعد رنبیر کپور کی فلم ’سنجو‘ بھی ریلیز کردی جائے گی۔
Prev Post