Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

نصرت جہاں نے یش داس گپتا سے کرلی شادی

مغربی بنگال میں ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ اور اداکارہ نصرت جہاں (Nusrat Jahan) بیٹے کی پیدائش کے بعد سے اداکار یش داس گپتا (Yash Dasgupta) کے ساتھ خوب وقت گزار رہی ہیں۔

نصرت جہاں (Nusrat Jahan) نے کیا سچ میں یش داس گپتا (Yash Dasgupta) کے ساتھ شادی کرلی ہے؟ یہ سوال اس لئے کیونکہ نصرت جہاں نے کھل جین (Nikhil Jain) کے ساتھ ان کی شادی کو ہندوستان میں غیر قانونی بتانے والے دعوے کو کولکاتا کورٹ (Kolkata Court) کے صحیح بتانے کے بعد انہوں نے ایک بار پھر سے یش داس گپتا کے ساتھ اپنی کچھ تصاویر شیئر کی ہے، جس میں وہ دونوں مسکراتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ پہلی تصویر کو دیکھنے کے بعد اب سوشل میڈیا (Social Media) صارفین اور نصرت جہاں کے کچھ مداح مسلسل کمنٹ کرکے اس بات کی سچائی جاننا چاہتے ہیں۔ حالانکہ دونوں ایک ساتھ پھر کیوں ہیں، اس کا انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔

مغربی بنگال میں ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ اور اداکارہ نصرت جہاں (Nusrat Jahan) بیٹے کی پیدائش کے بعد سے اداکار یش داس گپتا (Yash Dasgupta) کے ساتھ خوب وقت گزار رہی ہیں۔ برتھ ڈے پارٹی، دشہرہ، کشمیر ٹرپ اور پھر دیوالی پر کچھ ایسی تصاویر سامنے آئیں، جن کو دیکھنے کے بعد بار بار دونوں کی شادی سے متعلق سوال اٹھے۔ ان تصاویر میں نصرت جہاں کی مانگ میں سندور بھی دیکھا گیا، لیکن اپنے اس رشتے سے متعلق انہوں نے اب تک کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.