نصرت جہاں (Nusrat Jahan) نے شوہر نکھل جین سے الگ ہونے کے بعد حاملہ ہونے کا انکشاف کیا تھا ۔ ٹی ایم سی کی ممبر پارلیمنٹ اور بنگالی اداکارہ نصرت جہاں نے پچھلے سال ہی بیٹے کو جنم دیا ہے ۔ نصرت جہاں نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر پیلے رنگ کی بکنی (NUSRAT JAHAN POSES IN A YELLOW BIKINI) میں اپنی تصویریں شیئر کی ہیں ۔
پچھلے سال ہی ماں بنی بنگالی اداکارہ اور ٹی ایم سی ممبر پارلیمنٹ نصرت جہاں نے اپنی کچھ تازہ تصویریں شیئر کی ہیں ۔ ان تصویروں میں نصرت جہاں پیلے رنگ کی بکنی میں نظر آرہی ہیں ۔ یوں تو نصرت اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر ہمیشہ ہی سرگرم رہتی ہیں ، لیکن ان کا یہ بکنی دیکھ کر فینس بھی حیران ہیں ۔ حالانکہ نصرت کی یہ تھرو بیک تصویریں ہیں جنہیں اداکارہ نے اب شیئر کیا ہے ۔
نصرت جہاں ان تصویروں میں کافی خوبصورت نظر آرہی ہیں ۔ پیلی بکنی کے ساتھ اداکارہ نے جالی دار آف وہائٹ ٹاپ بھی پہن رکھا ہے ۔
نصرت کی یہ تصویریں تھرو بیک تصویریں ہیں ۔ اپنی ان تصویروں کے ذریعہ وہ اپنے اس بیچ ووکیشن کو یاد کرتی نظر آرہی ہیں ۔
حالانکہ اداکارہ نے یہ واضح نہیں کیا ہے کہ ان کا یہ ووکیشن ماں بننے سے پہلے کا ہے یا پھر ماں بننے کے بعد کا ہے ۔