نصرت جہاں کے اس فوٹو شوت کو دیکھ کر لوگوں نےدیا یہ ردعمل
بنگالی فلموں کی معروف اداکارہ اور مغربی بنگال ترنمول کانگریس کی ایم پی نصرت جہاں ہمیشہ کسی نہ کسی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں۔ کبھی اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں تو کبھی اپنے دلچسپ انداز سے مداحوں کی توجہ اپنی طرف کھینچ لیتی ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ نے روایتی اور بولڈ لک کی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں، جن پر لوگوں کا ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے۔
اداکارہ کی ان تصاویر نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا، ان کی بولڈنیس دیکھ کر لوگوں کے دلوں کی دھڑکنیں بڑھ رہی ہیں۔
تصویریں شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا، ‘اب ڈائیٹ کو الوداع کہہ رہی ہوں ‘Saying bye to diet now… Pujo eshegeche’..’… اس پوسٹ سے لگتا ہے کہ اداکارہ نے نوراتری کا فاسٹ رکھا ہے۔ تاہم اس تہوار کے موسم میں لوگ ان کے اوتار کو پسند نہیں کر رہے ہیں۔
نوراتری کے موقع پر، نصرت جہاں نے برالیٹ میں تصویریں شیئر کی ہیں، جن کے ذریعے سبھی لوگ ان کا مذاق اڑا رہے ہیں۔ بہت سے صارفین لکھ رہے ہیں کہ دیکھو پارلیمنٹ کی ایم پی… تو ایک نے لکھا کہ اگر آپ ایم پی ہیں تو عوام کے پاس جائیں اور عوام کے مسائل حل کریں۔