نصرت جہاں کی بولڈ تصاویر وائرل، ٹیٹو نے کھینچی لوگوں کی توجہ، صارفین نے دیا یہ مشورہ
بنگالی اداکارہ اور ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ نصرت جہاں (Nusrat Jahan) نے انسٹا گرام پر اپنی تازہ ترین تصاویر (Nusrat Jahan Latest Photos) انسٹا گرام پر شیئر کی ہے، اس میں وہ اتوار کو انجوائے کرتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ اس میں وہ کافی بولڈ دکھائی دے رہی ہیں۔ اپنی تصاویر میں اداکارہ کے ٹیٹو نے لوگوں کا دھیان کھینچ لیا ہے۔ لوگ ان کے پوسٹ پر جم کر کمنٹس کر رہے ہیں اور مشورہ بھی دے رہے ہیں۔
نصرت جہاں نے اپنے ویکیشن کے لئے بے حد ہی خوبصورت ڈریس پہنی ہے، جو لائٹ پنک کلر کی ہے اور آف شولڈر ہے۔ ان کی یہ آف شولڈر ڈریس ڈیپ نیک والی ہے۔ یہ اتنی ڈیپ نیک ہے کہ ان کا ٹیٹو صاف طور پر دکھائی دے رہا ہے، جس پر انگلش میں کسی کا نام لکھا ہے۔ وہ کھل نہیں پایا ہے۔
تصاویر میں دیکھ سکتے ہیں کہ نصرت جہاں (Nusrat Jahan Tattoo) کھلے بال اور گولڈ کا نیک لیس پہنے ہوئے نصرت جہاں مسکرا رہی ہیں اور پرفیکٹ سن لائٹ میں گارجیس لگ رہی ہیں۔ اس پر لوگ جم کر کمنٹس کر رہے ہیں اور انہیں لوگ مشورہ دے رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر لوگ نصرت جہاں کو مشورہ دے رہے ہیں کہ وہ رکن پارلیمنٹ (ایم پی) ہیں، ان پر یہ سب زیب نہیں دیتا ہے اور انہیں دھیان رکھنا چاہئے کہ وہ اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک پبلک فیگر ہیں۔ ان کی تصاویر کو ساڑھے چار ہزار لائکس مل چکے ہیں۔