نصرت نے 2019 میں کاروباری نکھل جین سے ترکی میں شادی کی تھی ، لیکن جون 2021 میں انہوں نے کہا تھا کہ ہندوستانی قانون کے تحت ان کی شادی غیر قانونی تھی ۔
اپنی پہلی شادی ختم ہونے کے بعد نصرت نے پچھلے سال 26 اگست کو بیٹے یشان کو جنم دیا تھا اور ان کے برتھ سرٹیکفیٹ پر والد کے نام پر یش کا نام لکھا تھا ۔
نصرت کو جب کولکاتہ کے بھاگیرتھی نیوتیا اسپتال سے چھٹی ملی تو زچگی کے بعد یش ، یشان کو گود میں لئے ہوئے دکھے تھے ۔
نصرت اور یش داس گپتا کے رشتے پر اکثر سوالات اٹھتے رہے ہیں ۔ نصرت سے جب ایک صحافی نے ان کی اور یش کی شادی کے بارے میں پوچھا تو اداکارہ نے کہا تھا کہ آپ کو کیسے معلوم کہ میں شادی شدہ نہیں ہوں ۔
نکھل جین سے شادی کے بعد جب نصرت واپس آئیں ، تو ساڑی ، چوڑی، بندی ، مہندی میں نظر آئی تھیں ، جس کے بعد وہ ایک مرتبہ ٹرولرس کے نشانے پر آگئی تھیں ۔