نصرت جہاں 2 ماہ کے بچے کو چھوڑ کر یش داس گپتا کے ساتھ کشمیر کی وادیوں میں ہوئیں رومانٹک، تصویر وائرل
بنگالی فلموں کی مشہور اداکارہ نصرت جہاں (Nusrat Jahan) اپنی پروفیشنل لائف کے ساتھ ساتھ پرسنل لائف کو لے کر سرخیوں میں رہتی ہیں۔ نکھل جین (Nikhil Jain) سے الگ ہونے اور بیٹے کو جنم دینے کے بعد ان دنوں وہ اداکار یش داس گپتا (Yash Dasgupta) کے ساتھ ریلیشن شپ میں ہیں۔
اداکارہ سے رکن پارلیمنٹ بننے کے بعد سے مسلسل بنگالی فلموں کی مشہور اداکارہ نصرت جہاں (Nusrat Jahan) اپنی پروفیشنل لائف کے ساتھ ساتھ پرسنل لائف کو لے کر سرخیوں میں رہتی ہیں۔ نکھل جین (Nikhil Jain) سے الگ ہونے اور بیٹے کو جنم دینے کے بعد ان دنوں وہ اداکار یش داس گپتا (Yash Dasgupta) کے ساتھ ریلیشن شپ میں ہیں۔ اب تک انہوں نے اپنے اس ریلیشن شپ پر خاموشی اختیار کر رکھی تھی، لیکن اب دھیرے دھیرے سوشل میڈیا (Social Media) پر آرہی تصاویر یہ بیان کر رہی ہیں کہ دونوں کے درمیان ایک خاص رشتہ ہے۔ دو ماہ پہلے ماں بنیں نصرت جہاں اب کشمیر میں یش داس گپتا کے ساتھ انجوائے کر رہی ہیں۔ ایک تصویر شیئر کرکے انہوں نے یہ انکشاف کیا ہے۔ اس تصویر کے دیکھنے کے بعد اب ٹرولرس (Nusrat Jahan troll) ان کی کلاس لگا رہے ہیں۔ وہیں دوسری طرف ایک دوسرے کے ہاتھ میں ہاتھ ڈالے ہوئے ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔
نصرت جہاں (Nusrat Jahan) ماں بننے کے بعد سے سوشل میڈیا پر کافی سرگرم ہیں۔ پہلے یش داس گپتا (Yash Dasgupta) کے یوم پیدائش پر سامنے آئیں خاص تصاویر اور پھر وجے دشمی کے موقع پر شادی شدہ بنگالی خواتین کے ذریعہ پہنے جانے والا شاکھا پولا (shakha pola) کے بعد ایک بار پھر اپنی ایک تصویر کو لے کر نصرت جہاں سرخیوں میں ہیں۔
نصرت جہاں نے جو تصویر شیئر کی ہے، اس میں بھلے ہی وہ اکیلی وادیوں میں برف کا لطف لے رہی ہوں، لیکن ان کی اس تصویر سے یش داس گپتا کا کنکشن ہے۔ اس تصویر میں انہوں نے ہاتھ میں چھتری بھی لے رکھی ہے۔ اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے- ’اگر کسیز برف کے ٹکڑے ہوتے تو میں تمہیں برف کا طوفان بھیجتی۔ اس کے ساتھ نصرت جہاں نے کشمیر وادی، اسنوفال، ہاٹ چاکلیٹ، ویدر اور ونٹر رومانس ہیش ٹیگ لکھے ہیں۔
تصویر دیکھ کر مداح اندازہ لگا رہے ہیں کہ وہ رومانٹک موڈ میں ہیں۔ نصرت جہاں نے فوٹو کا کریڈٹ یش داس گپتا کو دیا ہے اور ان کے نام سے پہلے بلویڈ یعنی محبوب لکھا ہے۔ نصرت جہاں نے حالانکہ ابھی تک باضابطہ طور پر یش داس گپتا کے ساتھ شادی کا اعلان نہیں کیا ہے، لیکن بار بار اشارے سوشل میڈیا پر تصاویر کے ذریعہ دیتے رہے ہیں۔ نصرت جہاں نے اپنے بیٹے کا والد بھی یش داس گپتا کو بتایا ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے حال ہی میں کہا تھا کہ ہمیں فرق نہیں پڑتا کہ دنیا کیا سوچتی ہے۔