نورا فتیحی نے ریڈ ہائی سلٹ گاؤن میں دئے بولڈ پوز، وائرل تصویروں نے انٹرنیٹ پر لگائی آگ
بالی ووڈ میں بہت سی ایسی اداکارائیں ہیں جو اپنے خوبصورت انداز کے لیے جانی جاتی ہیں۔ ایسی ہی ایک اداکارہ نورا فتیحی ہیں۔ ڈانس مووز کے ساتھ وہ اپنے پرکشش انداز سے بھی مداحوں کو دیوانہ بناتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایکٹو رہنے والی نورا نے حال ہی میں سرخ چمکدار لباس میں اپنی تصاویر شیئر کی ہیں جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔
ڈانسر اداکارہ نورا فتیحی نے اتوار کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سرخ چمکدار تھائی ہائی سلٹ ڈریس میں تصاویر شیئر کیں۔
نورا ون سائیڈ ہائی سلٹ ریڈ ڈریس میں شاندار لگ رہی ہیں۔ ان کے گلیمرس انداز کو مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا جا رہا ہے۔
نورا نے ان تصاویر کے ساتھ لکھا ہے، ‘کوئی چاہئے جو آپ کو غلط ثابت کر سکے۔’ اس کیپشن کے ساتھ انہوں نے ایپل اور چلی کا ایموجی شیئر کیا۔
نورا فتحی نے اس ڈریس کے ساتھ ایک مختلف نیک پیس کیری کیا ہے جو ان کی خوبصورتی کو بڑھا رہا ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے اونچی سرخ ہیلس پہن رکھی ہیں۔