نورا فتیحی کا’بولڈ‘ انداز دیکھ فینس نے کہا-کیاعرفی کا ڈیزائنر ملا تھا
عرفی جاوید عجیب وغریب فیشن کے لئے جانی جاتی ہیں، ایسے میں نورا فتیحی کے حالیہ ڈریس کو عجیب و غریب بتاکر اس کا موازنہ عرفی جاوید کے ڈریس سے کیا جارہا ہے۔
نورا فتیحی کی ایک ویڈیو فوٹوگرافر وائرل بھیانی کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ہے، اس میں نورا فتیحی کو اسکن ٹائٹ ڈینم ٹاپ اور عجیب انداز والی پینٹ پہنے دیکھا جا سکتا ہے، پینٹ کئی جگہ سے پھٹی ہوئی ہے، نورا فتیحی کے بال کھلے ہوئے ہیں اور انہوں نے اپنے گلے میں بالیاں پہن رکھی ہیں اس میں وہ بہت خوبصورت لگ رہی ہے اس میں ان کا سلم اور ٹونڈ فگر بھی نظر آ رہا ہے۔
نورا فتیحی کی ویڈیو انسٹاگرام پر وائرل ہوچکی ہے، اسے 50 ہزار کے قریب لائکس مل چکے ہیں، جب کہ اس پر 200 سے زیادہ کمنٹس کیے گئے ہیں۔ویڈیو شیئر کرتے ہوئے وائرل بھیانی نے لکھا ہے، ‘فلم سٹی میں نورا فتحی’۔ فینس دل و جان سے ان پر فائر کے ایموجی کو شیئر کررہے ہیں۔ بہت سے لوگوں نے واہ لکھا۔ ایک نے لکھا ہے، ‘یہ کیا جینز ہے’، ایک نے لکھا ‘نورا فتحی بہت اچھی لگ رہی ہیں’ جب کہ ایک اور فین نے لکھا ‘نورا فتحی انسپائرڈ فرام عرفی جاوید۔ ‘