Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

نو مسلم بھارتی اداکارہ کی افطاری کرتے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ دپیکا ککڑ کی ماہِ رمضان المبارک میں افطاری کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوگئیں۔

بھارتی ٹی وی ڈرامے ‘سسرال سمر کا’ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ نے اس سال کے آغاز میں ہی ہندو ازم کو ترک کرکے اسلام قبول کیا تھا اور اپنے ساتھی اداکار شعیب ابراہیم سے شادی کی تھی۔

ڈرامہ انڈسٹری کی یہ اداکارہ شادی اور مذہب تبدیل کرنے کے بعد پہلا رمضان گزار رہی ہیں جس کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔ یہ تصاویر دپیکا کے شوہر شعیب ابراہیم کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کی گئیں۔

ان تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دپیکا اپنے شوہر اور اہلخانہ کے ہمراہ دسترخوان پر بیٹھی کافی خوش نظر آرہی ہیں۔

 

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.