Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

نک جوناس نے طلاق کی افواہوں پر لگایا بریکم پرینکا چوپڑا نے کہا- ’آئی لو یو

نک جوناس اور پرینکا چوپڑا (Priyanka Chopra) اکثر سوشل میڈیا (Social Media) پر پوسٹ ایک دوسرے کے لئے کرتے ہیں۔ دنیا جہاں ان کے طلاق کے بارے میں بول رہی ہے۔ وہیں نک جوناس (Nick Jonas) نے ان خبروں پر بریک لگانے کی کوشش کی ہے۔

پرینکا نے اپنے نام کے آگے سے ’جوناس‘ سرنیم کیا ہٹا لیا، ہنگامہ مچ گیا۔ یہ خبر سوشل میڈیا (Social Media) پر آگ کی طرح پھیل گئی اور قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں کہ پرینکا چوپڑا اور نک جوناس کے بیچ سب کچھ ٹھیک نہیں چل رہا ہے۔ دونوں کے طلاق (Nick Jonas-Priyanka Chopra divorce rumors) کی خبریں تک آگئیں، لیکن نک جوناس اور پرینکا چوپڑا دونوں کے سوشل میڈیا پوسٹ بتاتے ہیں کہ دونوں کے درمیان سب کچھ پہلے جیسا ہے۔ اب ’دیسی گرل‘ یعنی پرینکا چوپڑا نے ایسا کیوں کیا، یہ ابھی تک انہوں نے واضح نہیں کیا ہے، لیکن نک جوناس نے حال ہی میں طلاق کی خبروں کے درمیان پرینکا چوپڑا کے ساتھ ایک رومانٹک تصویر شیئر کرکے ان افواہوں پر فل اسٹاپ لگا دیا ہے۔

نک جوناس نے جو تصویر شیئر کی ہے، اس میں لو برڈس ایک دوسرے کے بے حد قریب ہیں۔ پرینکا چوپڑا نے اپنی بانہوں کا ہار نک کے گلے میں ڈالا ہے۔ وہیں نک جوناس بھی رومانٹک موڈ میں نظر آرہے ہیں۔ پرینکا چوپڑا میکسی سوئٹر پہن رکھا ہے، جن میں وہ معصوم لگ رہی تھیں، جبکہ نک جوناس براون لیدر جیکٹ میں کول لگ رہے ہیں۔ اس تصویر کے ساتھ انہوں نے کیپشن دیا ہے، ’سبھی کو ہیپی تھینکس گیونگ! آپ کا شکر گزار ہوں‘۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.