نیا شرما نے انسٹا گرام (Nia Sharma Instagram) پر اپنی کئی تصاویر شیئر کی ہیں۔ ان تصاویر (Nia Sharma Photos) میں انہیں نیلے رنگ کے اسکرٹ اور اس کے میچنگ کے سلیو لیس بلاوز میں دیکھا جاسکتا ہے۔ اس میں وہ بے حد خوبصورت نظر آرہی ہیں اور ایک نیا فیشن ٹرینڈ سیٹ کر رہی ہیں۔
’ناگن‘ اور ’خطروں کے کھلاڑی-میڈ ان انڈیا‘ کی فاتح رہ چکیں نیا شرما آج ملک کے کروڑوں دلوں کی دھڑکن ہیں۔ وہ ٹی وی شوز کے ساتھ ساتھ اپنے میوزک ویڈیو کو لے کر بھی چھائی ہوئی ہیں۔ حال ہی میں ان کا نیا میوزک ’پھونک لے‘ ریلیز ہوا ہے، جس کو لوگ کافی پسند کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی نیا شرما سوشل میڈیا پر بھی سرگرم ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں کچھ تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔
نیا شرما ان تصاویر میں بے حد خوبصورت اور گلیمرس لگ رہی ہیں۔ ان کے چہرے پر ہمیشہ کی طرح مسکراہٹ دیکھی جاسکتی ہیں۔
نیا شرما نے جو تصاویر انسٹا گرام پر شیئر کی ہیں، اس میں وہ اسکائی بلو اسکرٹ اور سلیولیس بلاوز پہنے ہوئے نظر آرہی ہیں۔