’گم ہے کسی کے پیار کے‘ (ghum hai Kisikey Pyaar mein) فیم نیل بھٹ اور ایشوریہ شرما 30 نومبر کو سات پھیرے لے چکے ہیں۔ دونوں کی شادی کی رسومات بھی شروع ہوگئی ہیں۔
دونوں کی شادی کی رسومات بھی شروع ہوگئی ہیں۔ وہیں دونوں کا ایک بے حد پیار پیارا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ یہ ان کا پری ویڈنگ ویڈیو ہے، جس میں نیل بھٹ اور ایشوریہ شرما کی بانڈنگ نظر آرہی ہے۔ دونوں نے ’رہنا ہے تیرے دل میں‘ فلم کے گانے ’یوں ہی برس برس کالی گھٹا برسے‘ پر شوٹ کیا ہے۔ اس میں دونوں لوی ڈبی موڈ میں نظر آرہے ہیں۔ دونوں کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہو رہا ہے۔ لوگوں کو ان کا یہ انداز کافی پسند آ رہا ہے۔
ممبئی میں دونوں نے گرینڈ ریسپشن پلان کیا ہے۔ وہیں، شادی کے لئے اجین روانہ ہونے سے پہلے دونوں نے بیچلر پارٹی انجوائے کیا۔ آپ کو بتادیں کہ دونوں نے 2020 میں منگنی کی تھی، لیکن کورونا کی وجہ سے دونوں کی شادی ملتوی ہوگئی تھی۔ سوشل میڈیا پر ان ستاروں نے اپنی منگنی کی تصاویر شیئر کرکے مداحوں کو اس بارے میں جانکاری دی تھی۔ دونوں کو آن اسکرین بھی کافی پسند کیا جاتا ہے۔ ’گم ہے کسی کے پیارے میں‘ دونوں کو ساتھ میں کافی پسند کیا گیا تھا۔ دونوں کی کہانی سیریل میں ضرور ادھوری رہ گئی تھی، لیکن آف اسکرین دونوں کا پیار پروان چڑھا اور اب 30 نومبر کو دونوں شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔