نیہا پینڈسے آج اپنے 37 ویں یوم پیدائش (Happy Birthday Nehha Pendse) منا رہی ہیں۔ چلبلی اداکارہ نیہا پینڈسے (Nehha Pendse) سوشل میڈیا پر خوب چھائی رہتی ہیں۔ ان کی پیدائش ممبئی میں سال 1984 میں ہوئی تھی۔ نیہا آج ٹی وی کا مشہور نام ہیں۔
نیہا پینڈسے (Nehha Pendse) نے ہندی، مراٹھی، تیلگو، تمل، ملیالم فلموں میں بھی کام کیا ہے۔ ٹی وی پر انہیں پاپولرٹی ’مے آئی کم ان میڈم‘ میں ’سنجنا ہتیشی‘ کے نام سے ملی۔ بگ باس 12 میں بھی نیہا نظر آئی تھیں۔
نیہا پینڈسے سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔
نیہا نے گزشتہ سال جنوری میں لانگ ٹائم بوائے فرینڈ شاردل سنگھ بیاس (Shardul Singh Bayas) سے شادی کی تھی۔ شاردل سے شادی کے بعد سوشل میڈیا پر وہ جم کر ٹرول ہوئی تھیں۔