نیہا ککڑ اورروہن پریت ایفل ٹاور کےسامنےبنائیں تصویریں
یہا ککڑ (Neha Kakkar) اور روہن پریت سنگھ (Rohanpreet Singh) ایک دوسرے کے لئے اپنے پیار کا اظہار کرنے سے کبھی نہیں کتراتے اور جہاں بھی جاتے ہیں، ہمیشہ ایک ساتھ دیکھے جاتے ہیں۔ ایونٹس سے لےکر عوامی مقامات تک، دونوں ایک رومانٹک لمحہ چرانےکا موقع تلاش ہی کرلیتے ہیں۔ روہن پریت سنگھ اور نیہا ککڑ (Neha Kakkar Rohanpreet Singh Kiss) ان دنوں پیرس میں چھٹیاں انجوائے کر رہے ہیں۔
سنگر نیہا ککڑ (Neha Kakkar) اور روہن پریت سنگھ (Rohanpreet Singh)فلمی دنیا کے سب سے معصوم جوڑے میں سے ایک ہیں۔ لو برڈس ایک دوسرے کے لئے اپنے پیار کا اظہار کرنے سے کبھی نہیں کتراتے اور جہاں بھی جاتے ہیں، ہمیشہ ایک ساتھ دیکھے جاتے ہیں۔ ایونٹس سے لے کر پبلک پیلیس تک، دونوں ایک رومانٹک لمحہ چرانے کا موقع تلاش ہی لیتے ہیں۔ روہن پریت سنگھ اور نیہا ککڑ ان دنوں پیرس (Paris) میں ویکیشن انجوائے کر رہے ہیں، جہاں سے نیہا ککڑ نے کئی خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔
ان تصاویر میں نیہا ککڑ کھلے عام شوہر روہن پریت کے ساتھ لپ لاک کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں، وہ بھی ایفل ٹاور کے آگے۔ نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ کا یہ رومانٹک انداز ان کے مداحوں کو بے حد پسند آرہا ہے۔
اس دوران نیہا ککڑ نے ریڈ کلر کا اوور کوٹ پہن رکھا ہے، جسے انہوں نے بلیک ٹاپ اور ریڈ میچنگ پینٹ میں نظر آرہی ہیں۔ روہن پریت سنگھ نے سفید پینٹ-سوٹ پہن رکھا ہے۔