نیہا دھوپیا دوسری بار بنیں ماں، بیٹے کو دیا جنم، شوہر انگد بیدی بولے- ہم اب چار ہیں
بالی ووڈ کے جوڑے نیہا دھویپا (Neha Dhupia
اور انگد بیدی (Angad Bedi)
نے اپنے نئے بیٹے کا استقبال کیا ہے۔ نیہا دھوپیا نے حال ہی میں بیٹے کو جنم دیا ہے۔ انگد بیدی نے انسٹا گرام پر اپنی بیوی نیہا
دھویپا کے ساتھ پوز دیتے ہوئے ایک تصویر پوسٹ کی۔
ممبئی: بالی ووڈ کے جوڑے نیہا دھویپا (Neha Dhupia) اور انگد بیدی (Angad Bedi) نے اپنے نئے بیٹے کا استقبال کیا ہے۔ نیہا دھوپیا نے حال ہی میں بیٹے کو جنم دیا ہے۔ انگد بیدی نے انسٹا گرام پر اپنی بیوی نیہا دھویپا کے ساتھ پوز دیتے ہوئے ایک تصویر پوسٹ کی۔ تصویر کے ساتھ، انہوں نے لکھا، ’سروشکتی مان نے آج ہمیں ایک اور بچے کا آشیرواد دیا۔ نیہا اور بچہ دونوں ٹھیک ہیں‘۔
بالی ووڈ جوڑے کی مہر نام کی ایک بیٹی ہے، جس کی پیدائش سال 2018 میں ہوئی تھی۔ انگد بیدی نے لکھا، ’مہر نئے مہمان اور اپنے بھائی کے استقبال کے لئے تیار ہے۔ ہیش ٹیگ بیدیز بوائے یہاں ہے۔ ہم اب 4 ہیں‘۔
نیہا دھوپیا اور انگد بیدی نے مئی 2018 میں خاموشی کے ساتھ شادی کرلی تھی۔ جولائی 2021 میں دونوں نے اعلان کیا تھا کہ نیہا دھوپیا دوسری بار ماں بننے والی ہیں۔
واضح رہے کہ نیہا دھوپیا نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز سال 2003 میں اجے دیوگن اسٹارر فلم ’قیامت‘ سے کی تھی۔ انہوں نے ہندی سنیما میں شہرت فلم ’جلی اور شکشا‘ سے ملی۔