Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

نیہا دھوپیا کم عمرشخص سے شادی کرنے پرتنقید کا نشانہ بن گئیں

نامور بالی ووڈ اداکارہ اورمیزبان نیہا دھوپیا اپنے سے دوسال چھوٹے شخص کے ساتھ شادی کرنے پر سوشل میڈیا پرتنقید کا نشانہ بن گئیں۔

اداکارہ نیہا دھوپیا رواں ماہ 10 مئی کو اپنے قریبی دوست اور اداکار انگد بیدی سنگھ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی تھیں۔ اداکارہ سونم کپور اور آنند آہوجا کی طرح نیہا دھوپیا کی شادی کے چرچے بھی کئی روز تک میڈیا پر چھائے رہے جب کہ ان کے چاہنے والوں کی جانب سے دونوں کو مبارکباد دینے کا سلسلہ بھی جارہی رہا تاہم کچھ لوگوں کونیہا کی خوشیاں ایک آنکھ نہیں بھارہیں اور انہیں اپنے سے دوسال چھوٹے شخص سے شادی کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایاجارہاہے۔

نیہا دھوپیا 37 برس کی ہیں اور ان کے شوہر انگد بیدی سنگھ 35 برس کے ہیں بس عمر کا یہی فرق لوگوں کو پسند نہیں آرہا اور انہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ حال ہی میں نیہا دھوپیا نے اپنے شوہر کی آنے والی فلم’سورما‘کا پوسٹر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا اور ساتھ میں اپنے شوہر کے بارے میں لکھا کہ انگد کا دل سونے کا ہے۔

ایک صارف نے نیہا دھوپیا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا’دوسال چھوٹا ہے تم سےانگد بیدی، شوہر نہیں بھائی ہے تمہارا، راکھی پہناؤ۔‘

نیہا کو یہ تنقید برداشت نہ ہوئی اور انہوں نے خود پر تنقید کرنےو الے شخص کو بھرپور جواب دیتے ہوئے کہا’آپ کی نصیحت کا شکریہ، اب مجھ پر ایک احسان کرو اور اپنی زندگی جیو۔‘

واضح رہے کہ نیہا دھوپیا پہلی اداکارہ نہیں ہیں جنہوں نے اپنے سے کم عمر شخص سے شادی کی ہے بلکہ اس سے قبل متعدد اداکارائیں اپنے سے چھوٹے مردوں سے شادی کے بندھ چکی ہیں جن میں سرفہرست ایشوریا رائے بچن ہیں جو ابھیشیک بچن سے دوسال بڑی ہیں جب کہ اداکارہ بپاشا باسو بھی کرن سنگھ گروور سےتین سال بڑی ہیں۔

 

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.