Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

نیتو کپور کے گھر میں گونجی کلکاری، رنبیر کپور بنے والد، اداکارہ عالیہ بھٹ نے دیا بیٹی کو جنم

جوڑے نے شادی کے 2 ماہ بعد ہی اعلان کردیا تھا کہ ان کی زندگی میں ایک بہت ہی خاص اور چھوٹا مہمان آنے والا ہے۔ جون میں عالیہ نے ایک تصویر شیئر کرکے اپنے حمل کی خبر دی تھی۔

بالی ووڈ کا پاور کپل رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ بہت جلد ہی والدین بن گئے ہیں۔ عالیہ نے ایک بچی کو جنم دیا ہے۔ جوڑے نے شادی کے 2 ماہ بعد ہی اعلان کردیا تھا کہ ان کی زندگی میں ایک بہت ہی خاص اور چھوٹا مہمان آنے والا ہے۔ جون میں عالیہ نے ایک تصویر شیئر کرکے اپنے حمل کی خبر دی تھی۔ آج صبح رنبیر-عالیہ کو ممبئی کے ایک اسپتال کے باہر دیکھا گیا اور یہ جوڑا اپنے پہلے بچے کی پیدائش کے لیے اسپتال پہنچا۔

رنبیر-عالیہ اتوار کی صبح 7.30 بجے کوکیلا بین دھیرو بھائی امبانی اسپتال پہنچے۔ پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے پاپرازی نے لکھا عالیہ- رنبیر کپور آج صبح 730 بجے گرگام کے امبانی اسپتال میں ڈلیوری کے لیے پہنچے۔ عالیہ بھٹ اسپتال میں داخل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.