Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

این سی بی کے پنچ نامے میں بڑا انکشاف، جوتے میں چھپاکر ڈرگس لے جانے کی کہی بات


کروز ریو پارٹی معاملےمیں این سی بی کی کاروائی تیزتر ہوتی جا رہی ہے ۔ ڈرگس کیس میں این سی بی کی
طرف سے داخل پنچ نامے میں انکشاف ہوا ہے کہ اداکارکے بیٹے نے ڈرگس لے جانے کی بات خود قبول کی تھی۔ این سی بی کے مطابق چھاپہ ماری کے دن اداکار کے بیٹے اور ارباز مرچنٹ نے جوتے میں چھپاکر ڈرگس لے جانے کی بات قبول کی تھی اور دونوں یہ ڈرگس پارٹی کے دوران استعمال کرنے والے تھے۔

عدالت کی کارروائی کے بعد آرین خان سمیت سبھی ملزمین کو آرتھر روڈ جیل لے جایا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ مرد قیدیوں کو آرتھر روڈ جیل اور خاتون قیدیوں کو بائیکولا جیل بھیجا گیا۔ واضح رہے کہ آرتھر روڈ جیل وہی جیل ہے، جہاں دہشت گرد اجمل قصاب کو رکھا گیا تھا۔ اس کے علاوہ ابو سلیم اور اداکار سنجے دت بھی یہاں سزا کاٹ چکے ہیں۔

آرین خان کی طرف سے عدالت میں ستیش مانشندے پیروی کر رہے ہیں۔ انہوں نے عدالت میں کہا کہ این سی بی کو آرین خان کے خلاف کچھ ملا نہیں ہے۔ انہوں نے صرف الزام لگائے ہیں۔ جانکاری کے مطابق، آرین خان اور دوسرے قیدیوں کو جیل کے اندر پہلے تین سے پانچ دنوں تک کوارنٹائن میں رکھا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.