Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

نہ شادی-نہ منگنی،للت مودی کے ساتھ ڈیٹنگ کے اعلان کے بعد سشمیتا سین نے کیا پہلا پوسٹ

بیٹیوں کے ساتھ خوشی کے لمحات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا، ‘میں ایک خوشحال جگہ پر ہوں، نہ شادی، نہ منگنی۔ میں ان کے ساتھ ہوں جو مجھ سے بنا شرط محبت کرتے ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین ان دنوں اپنی محبت کی زندگی کے حوالے سے زبردست موضوع بحث بنی ہوئی ہیں۔ سشمیتا سین مشہور بزنس مین للت کمار مودی کو ڈیٹ کر رہی ہیں۔ اس کا انکشاف حال ہی میں للت مودی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے کیا۔ للت مودی کے اس اعلان کے بعد یہ دونوں ہی سوشل میڈیا پر راج کررہے ہیں۔ لوگ مختلف قسم کے میمز شیئر کر کے سشمیتا اور للت مودی کو ٹرول بھی کر رہے ہیں۔

اب اس ٹرولنگ کے درمیان سشمیتا سین نے اپنا پہلا ردعمل دیا ہے۔ سشمیتا نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی دونوں بیٹیوں کے ساتھ بہت خوش نظر آرہی ہیں۔ اس پوسٹ میں سشمیتا نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ نہ تو ان کی شادی ہوئی ہے اور نہ ہی منگنی۔ اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ وہ بہت وضاحتیں دے چکی ہیں پر اب نہیں!

Leave A Reply

Your email address will not be published.