Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

نتاشا دلال سے چار مرتبہ ریجیکٹ ہونے پر بھی ورون دھون نے نہیں مانی ہار، پھر ایسے بنی بات

ورون دھون آج اپنا 35 واں یوم پیدائش منا رہے ہیں ۔ اس خاص موقع پر سلیبریٹیز اور فینس انہیں سالگرہ کی مبارکباد دے رہے ہیں ۔ یہ بات سبھی کو معلوم ہے کہ وران نے پچھلے سال اپنی لانگ ٹرم گرل فرینڈ نتاشا دلال سے شادی کی تھی ، لیکن دونوں کی لو اسٹوری کے بارے میں بہت کم لوگوں کو معلوم ہے ۔

ورون دھون اور نتاشا کی لو اسٹوری کسی فلم سے کم نہیں ہے ۔ نتاشا اور ورون ایک ہی اسکول میں پڑھتے تھے ۔ نتاشا کو دیکھتے ہی ورون کو پہلی نظر کا پیار ہوگیا تھا ۔

یہ انکشاف خود ورون دھون نے کرینہ کپور کے چیٹ شو وہاٹ وومین وانٹ میں کیا تھا ۔ اس شو میں ورون نے پہلی مرتبہ اپنی لو اسٹوری کے بارے کھل کر بات کی تھی ۔

نتاشا اور ورون مانیکزی کپور اسکول میں پڑھتے تھے ۔ یہیں پر دونوں پہلی مرتبہ ایک دوسرے سے ملے تھے ۔

شو میں ورون دھون نے بتایا کہ مجھے یاد ہے کہ جب میں پہلی مرتبہ نتاشا سے چھٹی جماعت میں ملا تھا ، ہم بارہویں جماعت تک بہت اچھے دوست تھے ۔
ورون نے بتایا : مجھے اب بھی یاد ہے جس لمحہ میں نے اس کو دیکھا تھا ، وہ ییلو ہاوس میں تھی اور ریڈ ہاوس میں تھا ۔ باسکیٹ بال کورٹ میں لنچ کے دوران وہ واک کررہی تھی ، جب میں نے اس کو دیکھا تو مجھے لگا کہ پیار ہوگیا ہے ۔

ورون کے مطابق حالانکہ میں تین چار مرتبہ ریجیکٹ بھی ہوا ہوں ، لیکن میں نے ہار نہیں مانی ۔ اس کو پانے کیلئے میں کوشش کرتا رہا ، میں نے امید نہیں چھوڑی ۔

آخر کار نتاشا کو احساس ہوا کہ ورون جتنا پیار انہیں کوئی نہیں کراسکتا ۔ اس کے بعد انہوں نے ورون کو ہاں کردیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.