نقلی انگوٹھی پہناکر ابھیشیک بچن نے ایشوریہ سے کہی تھی دل کی بات، ایسے بچن خاندان کی بہو بنیں
ایشوریہ رائے بچن فی الحال اپنی آنے والی فلم پونین سیلوین (Ponniyin Selvan) میں مصروف ہیں تو ابھیشک اپریل میں ریلیز ہوئی فلم دسویں میں کمال کرچکے ہیں اور اپنی آنے والی فلموں میں مصروف ہیں۔
ایشوریا رائے بچن ہندی سنیما کا ایک ایسا نام ہے، جنہوں نے اپنی اداکاری اور خوبصورتی کے بل بوتے پر بالی ووڈ سے لے کر ہالی ووڈ تک اپنی جگہ بنائی ہے۔ کبھی سلمان خان کے دل پر راج کرنے والی ایشوریہ رائے نے آخر کس طرح ابھیشیک بچن کو اپنی زندگی کا ہمسفر چن لیا؟
ایشوریہ اور ابھیشیک نے پہلی بار فلم ‘ڈھائی اکشر پریم کے’ میں ایک ساتھ اسکرین شیئر کی۔ اس کے بعد فلم امراؤ جان کے سیٹ پر دونوں کے درمیان کافی نزدیکیاں بڑھیں۔ ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں فلم گرو کی پروموشن کے دوران ابھیشیک نے نقلی انگوٹھی پہنا کر ایشوریہ کو اپنے دل کی بات کہہ دی تھی۔ اس بات کا انکشاف خود ایشوریہ نے ایک انٹرویو میں کیا۔ دونوں کی شادی 2007 میں ہوئی تھی۔ شادی ہوتے ہی وہ ایشوریہ رائے سے ایشوریہ رائے بچن بن گئیں۔ دونوں کی شادی بڑے دھوم دھام سے ہوئی تھی۔
ابھیشیک بچن سے پہلے ایشوریہ رائے کی زندگی میں سلمان خان تھے۔ دونوں نے بالی ووڈ کے گلیاروں میں بہت نام کمایا لیکن پھر ان کی زندگی میں وویک اوبرائے آئے لیکن ان سے بھی بات نہیں بنی۔ جب ابھیشیک بچن آئے تو ایشوریہ نے انہیں اپنا زندگی کا ہمسفر بنانے کا فیصلہ کیا۔ ابھیشیک بچن کی بات کریں تو کرشمہ کپور سے ان کی منگنی ٹوٹ گئی تھی۔