Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

نئی فلمیں اداکاروں کی زندگی کے لئے جوا قرار

بولی وڈ اداکار انیل کپور نے نئے ٹیلنٹ کے ساتھ کام کرنے کو پر خطر قرار دے دیا۔ کہتے ہیں خطرات مول لئے بغیر زندگی میں مزہ نہیں آتا۔

معروف اداکار کا کہنا ہے کہ نئے لوگوں کے ساتھ کام کرنے میں خطرہ موجود ہوتا ہے، بعض اوقات خطرات مول لینا بہتر ہوتا ہے کیونکہ اس کے بغیر زندگی میں کوئی مزہ نہیں ہوتا اس لئے خطرات مول لینے چاہئیں یہ جوے کے کھیل رولیٹ کی طرح ہے۔

حالیہ بولی وڈ کی فلموں کو مدنظر رکھا جائے تو ان میں صرف اچھی اداکاری اور کہانی کی ہی ڈیمانڈ نہیں ہوتی بلکہ ایکشن اور تھرل بھی عوام الناس کو اپنی جانب راغب کرتی ہے۔

ان ایکشن اور تھرل سے بھرپور سینز کو فلمانے میں اداکار اکثر اپنی جان تک کا خطرہ مول لیتے ہیں۔ گزشتہ دنوں ایک سین فلماتے ہوئے جیکولین فرنینڈز کی آنکھ زخمی ہوئی تھی جس کی وجہ سے اس آنکھ کی ساخت ہمیشہ کے لئے بدل چکی ہے۔یہی نہیں اس سے قبل بھی کئی اداکار موویز کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوچکے ہیں۔

انیل کپور حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ‘ریس 3’ میں اپنی اداکاری کے جلوے دکھا چکے ہیں جبکہ وہ رواں برس 3 اگست کو ریلیز ہونے والی فلم ‘فنے خان’ میں ایشوریا رائے بچن اور راج کمار راؤ کے ساتھ نظر آئیں گے۔

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.