Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

نہانے کی عادت پر عرفی جاوید نے کہہ دی ایسی بات، لوگ اس طرح کے کرنے لگے کمنٹس

رنویر سنگھ جیسے اسٹار نے فیشن آئیکون کے طور پر ان کی تعریف کی ہے۔ ویسے عرفی اپنے کپڑوں کے ساتھ ساتھ زبان سے بھی بہت بے باک ہے۔ وہ کھل کر بولتی ہیں، دل سے بولتی ہے۔ وہ اپنا چھوٹا سا راز بھی بتانے سے نہیں چوکتی۔

عرفی جاوید کی مقبولیت جس طرح بڑھ رہی ہے اسے دیکھ کر بہت جلد لوگ ان سے جلن بھی کرسکتے ہیں۔ اب رنویر سنگھ جیسے اسٹار نے فیشن آئیکون کے طور پر ان کی تعریف کی ہے۔ ویسے عرفی اپنے کپڑوں کے ساتھ ساتھ زبان سے بھی بہت بے باک ہے۔ وہ کھل کر بولتی ہیں، دل سے بولتی ہے۔ وہ اپنا چھوٹا سا راز بھی بتانے سے نہیں چوکتی۔ اب ان کے نہانے کی عادت کو ہی لے لیں۔ اب کھلے عام کون بتائے گا کہ انہیں نہانا بالکل پسند نہیں۔ عرفی جاوید کے پاس دم ہے۔ انہوں نے یہ بات تسلیم کرلی ہے۔

اب جیسا کہ معلوم ہوا ہے کہ ممبئی میں ان دنوں موسلا دھار بارش ہو رہی ہے۔ اس سیزن میں ایک دن عرفی باہر آئی اور پاپارازی سے بات چیت کے دوران لوگوں نے عرفی سے پوچھ لیا کہ کیا انہیں مونسون کا موسم پسند ہے؟ اس پر عرفی نے اپنے بارے میں بتایا اور کہا کہ ’مجھے تو نہانا بھی پسند نہیں ہے۔ بھیگنے کی تو دور کی بات ہے۔‘

عرفی سے مزید پوچھا گیا کہ کیا وہ مونسون میں سستی محسوس کرتی ہیں، تب عرفی نے کہا، ’’میں بہت سست ہوں۔ یہ صرف مونسون کی بات نہیں ہے۔ مجھے روز سستی آتی ہے۔‘ انسٹنٹ بالی ووڈ نے عرفی کے ساتھ بات چیت کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.