Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

مسکراہٹیں بکھیرنے والے سنجے دت’سنجو‘دیکھ کر روپڑے

بالی ووڈ میں ’کھل نائیک‘ اور’ منا بھائی‘ کے نام سے مشہور سنجے دت اپنی زندگی پر مبنی فلم ’سنجو‘ دیکھ کر روپڑے ۔

بالی ووڈ کے نامور ہدایت کار راج کمار ہیرانی کی فلم’ سنجو ‘نے فلم بینوں کے ساتھ ساتھ اس شخص کو رولادیا جس کی زندگی پر فلم کو بنایا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سنجو فلم دیکھ کر سنجے دت اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ سکے اور روپڑے ،وہ بالی ووڈ کے پہلے اداکار ہیں جن کی زندگی میںہی ان پر فلم بنائی گئی ہے ۔

فلم سنجو میں رنبیر کپور نے مرکزی کردار ادا کیا ہےجس کے کامیڈی،رومانس اور جذباتی مناظر کے باعث پہلے روز ہی فلم نے زبردست بزنس کررہی ہے جس کے اب تک کے تمام شوز ہی فل جارہے ہیں۔

فلم ڈائریکٹر راج کمار ہیرانی کے مطابق سنجے دت فلم کی شوٹنگ کےد وران ایک بار بھی سیٹ پر نہیں آئے ،فلم اسکریننگ کے دوران انہیں فلم دکھائی گئی تو وہ جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور رو پڑے ۔

ان کا کہناتھاکہ سنجے دت فلم میں اپنی والدہ اور والد سے متعلق مناظر دیکھ کر آبدیدہ ہوئے تھے اور فلم کو ہر حوالے سے بہترین قرا ر دیا ۔

فلم سنجو میں رنبیرکپور،پاریش راول ،سونم کپور،دیا مرزا،انوشکا شرما،منیشاکوئرالہ سمیت کئی اداکاروں نے کام کیا ہے ۔

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.