مصیبت سے بچنے کیلئے ٹیچر کے ساتھ یہ کام کرتی تھیں جھانوی کپور، کرن جوہر کے سامنے کھولا راز
شو ‘کافی ود کرن سیزن 7’ میں سارہ اور جھانوی کی دوستی کو دیکھ کر کرن نے یہاں تک کہا کہ میں نہیں جانتا کہ آپ لوگوں کی دوستی کس سطح پر ہے لیکن جہاں تک مجھے معلوم ہے آپ دونوں نے ایک دوسرے کے بھائی کو ڈیٹ کیا ہے۔
سارہ علی خان (Sara Ali Khan) اور جھانوی کپور (Janhvi Kapoor) نے ‘کافی ود کرن سیزن 7’ میں شامل ہونے کے بعد ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ دونوں بہترین دوست ہیں۔
دونوں نے شو میں اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے بارے میں جس طرح کھل کر بات کی اور فلم انڈسٹری کے بارے میں گپ شپ دیکھ کر شائقین واقعی خوش ہیں۔ شو میں جوڑی نے ہیمپر کو جیتنے کے لیے ایک تفریحی ریپڈ فائر راؤنڈ بھی کھیلا اور راؤنڈ کے دوران بہت سی دلچسپ چیزیں شیئر کرکے سامعین کا دن بنا دیا۔
شو ‘کافی ود کرن سیزن 7’ میں سارہ اور جھانوی کی دوستی کو دیکھ کر کرن نے یہاں تک کہا کہ میں نہیں جانتا کہ آپ لوگوں کی دوستی کس سطح پر ہے لیکن جہاں تک مجھے معلوم ہے آپ دونوں نے ایک دوسرے کے بھائی کو ڈیٹ کیا ہے۔
کرن کی یہ باتیں سن کر دونوں پہلے چونک جاتی ہیں اور بعد میں دوبارہ ہنسنے لگتی ہیں۔ اس کے بعد سار ہ کہتی ہیں کیا ایسا ہوا تھا؟ تو جھانوی نے کہا کہ ایسا کبھی نہیں ہوا۔