Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

منور فاروقی کے نئے اسٹینڈپ کامیڈی’کالاجادو‘کا ٹریلر آیا سامنے، اس دن ہوگا ریلیز

سوشل میڈیا پر منور کی زبردست فین فالوونگ ہے۔ ان کے یوٹیوب چینل پر 37 لاکھ سے بھی زیادہ سبسکرائبرس ہیں، تو وہیں انسٹاگرام پر بھی انہیں 38 لاکھ سے بھی زیادہ لوگ فالو کرتے ہیں۔

کامیڈین اور لاک اپ(Lock up) شو کے فاتح منور فاروقی(Munawar Faruqui) کی کامیڈی کے لاکھوں لوگ دیوانے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ان کی فین فالوونگ بھی کافی مضبوط ہے۔ اس کے ساتھ ہی کنگنا رناوت کے شو لاک اپ کے پہلے سیزن کا ٹائٹل جیتنے کے بعد ان کے مداحوں کی تعداد میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ تاہم اگر آپ بھی منور کے مداحوں میں سے ایک ہیں تو آپ کو بتادیں کہ منور کے نئے اسٹینڈ اپ کامیڈی کا دھوم مچانے والا ٹریلر منظر عام پر آگیا ہے۔

منور فاروقی کے مداح ان کی کامیڈی کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔ اس درمیان، انہوں نے اپنی نئی اسٹینڈ اپ ‘کالا جادو’ کا ٹریلر جاری کیا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کی نئی کامیڈی کافی دھوم مچانے والی ہے۔

ٹریلر جاری کرنے کے ساتھ ساتھ منور نے اس کے ریلیز ڈیٹ کا بھی اعلان کیا ہے۔ بتادیں کہ کالا جادو 22 جولائی کو فاروقی کے یوٹیوب چینل پر ریلیز کی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.