Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

منور فاروقی نے جیت لیا کنگنا رناوت کا شو، ٹرافی کے ساتھ ملا یہ انعام

 کنگنا کے اس متنازعہ شو میں مقابلہ کرنے والوں نے اپنے کئی راز کھولے تھے جس کے بارے میں جان کر سب حیران رہ گئے۔ خود کو بچانے کے لیے مقابلہ کرنے والے اپنے رازوں سے پردہ اٹھاتے نظر آئے۔

بالی ووڈ کوئین کنگنا رناوت کا متنازعہ ریئلٹی شو لاک اپ آج اختتام پذیر ہوگیا۔ اس شو کے فاتح اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی بنے ہیں۔ منور شو میں 70 دن تک جیل میں رہے جس کے بعد انہوں نے لاک اپ ٹرافی جیت لی ہے۔ ٹرافی کے ساتھ منور کو 20 لاکھ روپے کی انعامی رقم بھی ملی ہے۔ یہی نہیں منور کو ایکتا کپور کے شو میں بھی اہم کردار ملا ہے۔ منور نے پرنس نرولا، پائل روہتگی، شیوم شرما، انجلی شرما اور اعظمی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے شو اپنے نام کرلیا ہے۔

شو میں منور کو بہت پسند کیا گیا۔ ان کی اور انجلی اروڑہ کا لو ٹرائینگل کافی پسند کیا گیا تھا۔ یہی نہیں دونوں کے ناموں کے ہیش ٹیگ بھی مداحوں نے بنائے تھے جو سوشل میڈیا پر کافی ٹرینڈ کرتے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.