مونی رائے (Mouni Roy) ایک ایسی اداکارہ ہیں، جس نے ٹی وی انڈسٹری سے لے کر بالی ووڈ تک اپنی اداکاری کا دم خم دکھایا ہے۔ مونی رائے کی سوشل میڈیا پر فین فالوئنگ زبردست ہیں۔ مونی رائے ہر طرح کے ڈریس میں بے حد خوبصورت لگتی ہیں، شادی کے بعد بے حد خوش مونی رائے شام ڈھلتے ہی ناچنے لگیں اور اپنی تصاویر انسٹا گرام پر شیئر کیں تو مداح بھی تعریف کرنے سے پیچھے نہیں رہے۔
مونی رائے (Mouni Roy) اپنے بوائے فرینڈ سورج نامبیار (Suraj Nambiar) سے شادی کے بعد مسلسل سرخیوں میں بنی ہوئی ہیں۔ شادی کی تصاویر کے بعد اداکارہ مسلسل اپنی خوبصورت تصاویر کا دیدار فینس کو کروا رہی ہیں۔ لہنگے ساڑی کے بعد مونی رائے کا پوسٹ ویڈنگ گلیمرس اوتار سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔
شادی کی آپا دھاپی ختم ہونے کے بعد مونی رائے اب سکون کے لمحے گزارتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔
مونی رائے نے اپنی تصاویر شیئر کرکے لکھا کہ ان دنوں وہ بے حد خوش ہیں۔ سوئمنگ پول کے کنارے کوزی انداز میں پوز دیتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔