ذرائع کے مطابق، ’مونی اور سورج نے اپنے دوستوں کے لئے شادی کے بعد پارٹی کا انتظام کیا تھا۔ لیکن کوویڈ-19 کو دھیان میں رکھتے ہوئے انہیں یہ پارٹی کینسل کرنی پڑی۔ مونی نہیں چاہتی تھیں کہ وہ کوویڈ صورتحال میں کسی بھی طرح کا کوئی رسک لیں۔
ٹی وی کی بڑی اسٹار مونی رائے (Mouni Roy) کچھ ہی دنوں میں شادی کے بندھن میں بندھنے جارہی ہے۔ ایکٹریس بزنس مین سورج نامبیار (Suraj Nambiar) سے 27 جنوری کو شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں۔ ایکٹریس کی شادی گوا (Goa Wedding) میں دھوم دھام سے ہوگا۔ وہیں خبر تھی کہ شادی میں مونی رائے چنندہ لوگوں کو ہی مدعو کریں گی۔ پھر ممبئی میں وہ اپنے انڈسٹری سے جڑے دوستوں اور اسٹارس سیلبس کو ویڈنگ ریسپشن پر انوائٹ کریں گی۔ لیکن اب خبر ہے کہ مونی نے اپنی شادی کا ریسپشن کینسل (Mouni Roy Wedding Reception)کردیا ہے۔ مونی نے ممبئی میں اپنی ریسپشن پارٹی شادی کے کچھ دنوں بعد کرنے کا طئے کیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق مونی نے اب یہ رسپشن کیسنل کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، ’مونی اور سورج نے اپنے دوستوں کے لئے شادی کے بعد پارٹی کا انتظام کیا تھا۔ لیکن کوویڈ-19 کو دھیان میں رکھتے ہوئے انہیں یہ پارٹی کینسل کرنی پڑی۔ مونی نہیں چاہتی تھیں کہ وہ کوویڈ صورتحال میں کسی بھی طرح کا کوئی رسک لیں۔ ایسے میں ابھی مونی کا سارا دھیان شادی کے ایونٹ پر ہی ہے۔‘