مونی رائے نے انسٹا گرام (Mouni Roy Instagram Photos) پر اپنی کئی بلیک اینڈ وہائٹ تصاویر شیئر کی ہیں۔ ان تصاویر میں مونی رائے اپنی دلکش ادائیں نظر آرہی ہیں اور مداحوں کا دل جیت رہی ہیں۔ ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے جذباتی کوٹ بھی لکھا ہے، جو لوگوں کو زندگی جینے کی نصیحت دیتی ہیں۔
مونی رائے سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیو مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی ہیں۔ ان تصاویر اور ویڈیو کے ذریعہ وہ اپنی روٹین لائف کے بارے میں مداحوں کو جانکاری دیتی ہیں۔ کچھ گھنٹے پہلے انہوں نے انسٹا گرام اکاونٹ پر کئی تصاویر شیئر کی ہیں۔ یہ تصاویر بلیک اینڈ وہائٹ ہے۔ ان تصاویر میں بھی ان کی خوبصورتی صاف دکھائی دے رہی ہے۔ اس میں وہ کافی گلیمرس بھی لگ رہی ہیں۔
مونی رائے کی ان تصاویر میں انہیں بلیک ٹاپ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے اپنے بالوں کو کھلا رکھا ہوا ہے، جوکہ ان کے کندھوں پر آگے کی طرف آرہے ہیں۔
مونی رائے ان بلیک اینڈ وہائٹ تصاویر میں بھی اپنی گلیمرس اور دلکش ادائیں دکھا رہی ہیں۔ انہوں نے سر پر ایک بلیک ہیٹ پہنی ہوئی ہیں۔