Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

مونی رائے نے اپنی شادی کے بعد لگایا گلیمرس کا تڑکا، ویسٹرن گرین ڈریس میں تصاویر وائرل

 مونی رائے (Mouni Roy) اپنے لانگ ٹائم بوائے فرینڈ بزنس سورج نامبیار (Suraj Nambiar) کے ساتھ 27 جنوری کو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اداکارہ نے پہلے ساوتھ کلچر کے مطابق شادی کی، پھر اسی شام کو بنگالی رسم ورواج کے مطابق سات پھیرے لئے۔

مونی رائے (Mouni Roy) اپنے لانگ ٹائم بوائے فرینڈ بزنس سورج نامبیار (Suraj Nambiar) کے ساتھ 27 جنوری کو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اداکارہ نے پہلے ساوتھ کلچر کے مطابق شادی کی، پھر اسی شام کو بنگالی رسم ورواج کے مطابق سات پھیرے لئے۔ مونی رائے کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز اس وقت سوشل میڈیا پر چھائے ہوئے ہیں۔ اسی درمیان مونی رائے کی ایک اور تصاویر سامنے آئی، جو ان کی شادی کے بعد کی ہے۔

مونی رائے کی اس تصاویر کو ان کی خاص دوست مندرا بیدی (Mandira Bedi) نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر شیئر کی ہیں۔ اس تصویر میں مندرا بیدی اور مونی رائے دونوں ساتھ نظر آرہی ہیں۔ مندرا بیدی نے اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے، ’گرے گرین‘۔ تصویر میں مونی رائے اور مندرا بیدی دونوں ہی ویسٹرن گرین ڈریس میں نظر آرہی ہیں۔ وہیں، مونی رائے کے ہاتھوں میں شادی والی مہندی لگی ہوئی نظر آرہی ہے۔ تو آئیے، آپ بھی دیکھئے شادی کے بعد مونی رائے کی پہلی تصویر۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.