Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

مونی روئے کو شدید تنقید کا سامنا

اگر یہ بات کہی جائے کہ مونی روئے اس وقت اپنے کیریئر کی اونچائیوں پر ہیں تو بے جا نہ ہوگا۔ فلم ‘تم بِن 2’ میں ایک آئٹم نمبر کے بعد بالآخر انہیں بولی وڈ میں اکشے کمار کی فلم ‘گولڈ’ میں ایک بڑا بریک مل ہی گیا ہے۔

مونی روئے کا شمار ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو سوشل میڈیا پر خاصی ایکٹو رہتی ہیں، وہ روزانہ کی بنیاد پر اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شائع کرتی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بے حد پسند بھی کیا جاتا ہے۔

حال ہی میں انہوں نے لہنگا زیب تن کئے ہوئے اپنی ایک تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی۔ اس پوسٹ نے 3 لاکھ سے زائد لائکس تو حاصل کئے مگر بہت زیادہ کمزور نظر آنے کی وجہ سے انہیں ٹرول کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ گزشتہ کچھ عرصے کے دوران یہ بات دیکھنے میں آئی ہے کہ مونی روئے بہت زیاد دبلی ہوتی جارہی ہیں۔ انہوں نے اپنے اس اواتار میں متعدد تصاویر شیئر کی ہیں۔

Somber & simple , frequently soundless; obnoxious n’ er’rything …

A post shared by mon (@imouniroy) on

کچھ ناقدین کا کہنا ہے کہ کوئی قدم بڑھائے اور مونی کو کچھ کھلائے، یہ بہت کمزور ہوتی جارہی ہیں۔ ایک اور صارف نے کہا ‘گیٹ ویل سُون’، شاید آپ غذا کی کمی کا شکار ہیں، امید کرتے ہیں آپ اپنی پہلے جیسی شیپ میں واپس آجائیں۔

ایک صارف نے اپنی رائے کا اظہار کچھ یوں کیا کہ ہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنے کا حق نہیں رکھتے کہ انہوں نے کتنا وزن بڑھایا یا گھٹایا ہے لیکن اگر انہوں نے جعلی کَروز حاصل کرنے کے لئے ایڈیٹنگ کی ہے تو ہمیں اس سے اختلاف ہے۔ صارف نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ پہلے سے ہی دبلی پتلی اور خوبصورت ہیں تو آپ اپنے فیک امیج کی نمائندگی کیوں کررہی ہیں۔

کچھ مزید صارفین کے کمنٹس ملاحظہ کریں۔۔۔

یاد رہے ان دنوں مونی روئے اپنی پہلی فلم ‘گولڈ’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو رواں برس 15 اگست کو ریلیز ہوگی۔

 

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.