Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

مونی رائے کا سلمان خان کی فلم ‘دبنگ 3’ میں خصوصی کردار

ڈرامہ ناگن سے سب سے ذیادہ کامیابی حاصل کرنے والی معروف بھارتی اداکارہ مونی رائے، پہلے ہی بولی وڈ کے دو بڑے پراجیکٹس کا حصہ ہیں۔ لیکن اب وہ ایک اور بڑی فلم کا حصہ بننے جا رہی ہیں۔ اکشے کمار کی فلم ‘گولڈ’ اور رنبیر کپور کی فلم ‘براہماشتر’ کے بعد مونی رائے، اب سلمان خان کی فلم ‘دبنگ 3’ میں بھی ایک خاص کردار کے ساتھ جلوہ گر ہونے والی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ‘دبنگ 3’ میں مونی کا کردار سوناکشی سنہا کے کردار سے ذیادہ بڑا ہوگا۔ فلم میں چُل بُل پانڈے کی شادی رجؔو سے ہوئی اور پھر وہ ایک خوشگوار زندگی گزارنے لگے۔ لیکن آئندہ آنے والی فلم میں ایک نیا موڑ دکھایا جائے گا جس میں مونی چُل بُل پانڈے کی سابقہ محبت کے طور پر سامنے آئیں گی۔

یہ فلم چُل بُل پانڈے کا اپنے علاقے کے رابن ہوڈ بننے کا سفر ہے اور اس میں پہلے آنے والی دونوں فلموں سے پہلے کی کہانی دکھائی جائے گی۔

اداکارہ مونی رائے کا اپنے بولی وڈ ڈیبیو ‘گولڈ’ کے بارے میں کہنا تھا کہ، اس سے ذیادہ خوشی کی بات ان کے لئے کچھ نہیں تھی کہ انہیں ان کی پہلی فلم میں اکشے کمار کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ انہوں نے بہت سی فلموں کے لئے آڈیشن دئے لیکن کہیں کام نہیں بنا۔ ان کا بولی وڈ کیریر یہیں سے شروع ہونا قسمت میں تھا۔

 

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.