مونالیسا نے شیئر کردی اپنی اتنی زیادہ بولڈ تصویر، فینس نے سنا ڈالی کھری کھوٹی
اداکارہ انترہ بسواس جنہیں ان کے اسٹیج نام مونالیسا سے جانا جاتا ہے، اپنے کریئر میں انہوں نے زیادہ تر بھوجپوری کی فلمیں کی ہیں، لیکن وہ ہندی، بنگالی اور اڑیہ ، تمل ، کنڑ اور تیلگو زبان کی فلموں میں بھی نظر آچکی ہیں ۔ اداکارہ کو ٹی وی شو ‘نظر’ میں موہنا راٹھور کا کردار نبھانے کیلئے جانا جاتا ہے ۔ اداکاری کے علاوہ مونالیسا اپنے بولڈ اور گلیمرس لک سے بھی لوگوں کا دھیان کھینچتی رہتی ہیں ۔ حال ہی میں انہوں نے اپنی کچھ تصویریں شیئر کی ہیں، جن میں وہ ایک مرتبہ اپنے بولڈ لک کو فلانٹ کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں ۔
مونالیسا کی ان تصویروں کو دیکھ کر کچھ سوشل میڈیا یوزرس انہیں فائر بتا رہے ہیں تو کئی اداکارہ کو ٹرول بھی کررہے ہیں ۔
اداکارہ کے بولڈ لک کو دیکھ کر کئی لوگ ان کے خلاف ذومعنی الفاظ لکھ رہے ہیں تو وہیں کچھ یوزرس انہیں ترنگا کی پروفائل تصویر لگانے کے بعد ایسی ڈریس میں تصویر شیئر کرنے پر لتاڑ بھی لگارہے ہیں ۔