ویب سیریز مرزا پور کی شویتا ترپاٹھی شرما (Shweta Tripathi Sharma) نے اپنی شاندار اداکاری سے ناظرین کے دلوں میں خاص جگہ بنائی ہے ۔ ناظرین ان کی اگلی فلم یہ ‘کالی کالی آنکھیں (Yeh Kaali Kaali Ankhein) ‘ کی ریلیز کا انتظار کررہے ہیں ۔ اس درمیان اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنے تازہ فوٹوشوٹ سے لوگوں کا دھیان کھینچا ہے ۔ اداکارہ نے اپنی اداوں سے لوگوں کا دل جیت لیا ہے ۔
شویتا ترپاٹھی شرما ان دنوں اپنی فلم یہ ‘کالی کالی آنکھیں’ کو لے کر موضوع بحث ہیں ۔ دراصل اس فلم کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے ۔ ٹریلر میں رومانس اور کرائم کے کئی رنگ دکھائے گئے ہیں ۔ شویتا ترپاٹھی کافی مصروف ہیں ۔ پھر بھی وہ اپنے فینس کیلئے کسی طرح وقت نکال ہی لیتی ہیں ۔ انہوں نے انسٹاگرام پر اپنے تازہ فوٹوشوٹ سے کچھ تصویریں شیئر کی ہیں ۔
تصاویر میں شویتا ترپاٹھی کا کافی دلکش انداز نظر آرہا ہے ۔ اداکارہ نے یہ کچھ ہی گھنٹے پہلے شیئر کی ہیں ، جو انٹرنیٹ پر جم کر وائرل ہورہی ہیں ۔
شویتا نے سفید ڈریس کے اوپر ایک کلرفل شرٹ پہن رکھا ہے ، جس میں وہ الگ الگ پوز میں نظر آرہی ہیں ۔