Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

میرے بگ باس 15 میں شرکت کے بارے میں افواہیں غلط ہیں، ریا چکرورتی

بالی ووڈ اداکارہ ریا چکرورتی نے باقاعدہ طور پر ان افواہوں کی وضاحت کی ہے جس میں ان کے بگ باس سیزن 15 میں شرکت کے بارے میں بتایا گیا تھا۔

اداکارہ ریا نے اپنے انسٹا گرام پر ایک اسٹوری شیئر کرتے ہوئے ان اطلاعات کو غلط قرار دیا ہے۔

ریا چکرورتی کا کہنا ہے کہ ان کے خیال میں ان کے بارے میں کچھ افواہیں ہیں جس میں کہا گیا ہے وہ ٹی وی شو بگ باس میں شریک ہو رہی ہیں، اسی لیے وہ ان کی وضاحت کرنا چاہتی ہیں کہ ان افواہوں میں کوئی سچائی نہیں اور نہ ہی وہ بگ باس کا حصہ ہیں۔

اس سے قبل یہ اطلاعات تھیں کہ بگ باس کے بنانے والوں نے ریا کو پروگرام میں شامل ہونے کے لیے تین اعشاریہ پانچ ملین روپے فی ہفتہ کی پیشکش کی ہے۔

واضح رہے کہ بگ باس 15 کی میزبانی سپر اسٹار سلمان خان کر رہے ہیں اور یہ ہفتہ 2 اکتوبر کو پریمیئر کیا گیا جس میں اداکار رنویر سنگھ بطور اسپشل مہمان شامل ہوئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.