Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

میرے اسٹاف کو ‘بھارتی کتّے’ کہا گیا: عدنان سمیع

بھارتی شہری و گلوکار عدنان سمیع نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے اسٹاف کو کویتی ایئرپورٹ کے امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ‘ بھارتی کتّے ‘ کہہ کر مخاطب کیا گیا ۔

بھارتی جریدے ٹائمز آف انڈیا کے مطابق عدنان سمیع نے اس واقعے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج سے سے نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

عدنان سمیع نے اس واقعہ کا ذکر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا اور کہا کہ ‘ہم تمہارے شہر میں محبت سے آتے ہیں اور ہمارے بھارتی بھائیوں کے ساتھ ایسا سلوک کیا جاتا ہے،تم نے ہمیں کوئی سپورٹ نہیں دی۔’

انہوں نے مزید لکھا کہ ‘کویتی ایئرپورٹ کے امیگریشن والوں نے میرے اسٹاف کو بغیر کسی وجہ کے ‘ بھارتی کتے ‘ کہا، جب آپ سے رابطہ کیا گیا تو آپ لوگوں نے کچھ نہیں کیا، کویت والوں کی ایسا مغرور سلوک کرنے کی ہمت کیسی ہوئی؟’

عدنا ن سمیع نے اپنے ٹوئٹ میں بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج، وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ اور وزارت ثقافت کو بھی ٹیگ کیا۔

گلوکار کے ٹوئٹ کا فوری ایکشن لیتے ہوئے سشما سوراج نے عدنان سمیع کو کہا کہ ‘برائے مہربانی مجھ سے فون پر رابطہ کریں’۔

جس کے بعد عدنان سمیع نے بھارتی وزیرخارجہ کا شکریہ اداکیا۔

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.