Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

میرا سن شائن 5 برس کا ہوگیا، لیکن اس کا خیال ہے کہ وہ 9 برس کا ہے: شاہ رخ

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان کے چھوٹے صاحبزادے ابرام آج اپنی 5 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

ایسے میں شاہ رخ اور گوری نے ٹوئٹر پر اپنے اپنے انداز میں اپنے بیٹے کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔

شاہ رخ نے ابرام کی ایک تصویر شیئر کرکے لکھا ‘میرا سن شائن آج 5 برس کا ہوگیا ہے لیکن اس کا خیال ہے کہ وہ 9 برس کا ہے، اگر آپ اس سے ملیں تو براہ مہربانی اسے یہ مت بتائیے گا۔’

ساتھ ہی شاہ رخ نے لکھا، ‘بچوں کو اپنی موسیقی خود سننا چاہیے، اپنے گانے خود گانے چاہئیں اور اپنے چھوٹے چھوٹے خوابوں پر خود یقین کرنا چاہیے اور ہاں اپنے پاپا کو ڈھیر سارا پیار بھی کرنا چاہیے۔’

شاہ رخ کی اہلیہ گوری خان نے  بھی اپنے چھوٹے بیٹے کی سالگرہ پر اس کی تصویر شیئر کرکے مبارکباد دی۔

شاہ رخ اور گوری خان کے 3 بچے ہیں، جن میں سب سے بڑا بیٹا آریان، بیٹی سہانا اور سب سے چھوٹا بیٹا ابرام شامل ہے۔

 

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.