Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

مہندی تقریب سے لے کر شادی میں ڈانس تک، ردھما کپور نے شیئر کی نایاب تصاویر

ردھما کپور ساہنی (Riddhima Kapoor Shahni) نے رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ (Ranbir-Alia New Wedding Album) کی پری ویڈنگ سیریمنی سے لے کر شادی تک کی کئی نایاب تصاویر شیئر کی ہیں۔ ان میں عالیہ رنبیر کی مہندی تقریب کی تصاویر بھی شامل ہیں۔

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کا خمار ردھما کپور ساہنی پر چڑھا ہوا ہے۔ وہ مسلسل اپنے بھائی کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کر رہی ہیں۔ یہ سبھی تصاویر رنبیر عالیہ کی مہندی تقریب اور سنگیت سیریمنی سے لے کر شادی تک کی ہیں۔ ردھما ہر بار بالکل تازہ اور نایاب تصاویر شیئر کر رہی ہیں۔ کچھ دیر پہلے بھی انہوں نے نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔

ردھما کپور ساہنی نے عالیہ رنبیر کی مہندی تقریب سے ایک پیاری تصویر شیئر کی ہے۔ اس تصویر میں رنبیر کپور اپنی بہن کو گود میں اٹھائے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

اس تصویر میں عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے ساتھ کرینہ کپور خان، کرشمہ کپور اور ردھما کپور کے ساتھ گھر کی دیگر بڑی خواتین کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

ردھما کپور نے عالیہ بھٹ رنبیر کپور کی یہ رومانٹک تصویر شیئر کی ہے۔ اس میں رنبیر کپور ہونے والی بیوی عالیہ کو بوسہ دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

رنبیر کپور مہندی تقریب کے دوران آنجہانی والد رشی کپور کی تصویر فوٹو فریم کو لے کر گھومتے ہوئے دکھائی دیئے۔

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی میں کرینہ کپور خان، کرشمہ کپور سمیت شادی میں شامل مہمانوں نے جم کر ڈانس کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.