ماسک کسی کو سپر ہیرو نہیں بناتا: انوراگ کشپ
فلمساز انوراگ کشپ کہتے ہیں کہ ماسک کسی اداکار کو سپرہیرو نہیں بنادیتا۔
بدھ کے روز انوراگ کشپ سے نوجوان نسل کے اداکار بطور سپر ہیرو قبول نہ کیے جانے اور اس وجہ سے ایسی فلمیں نابننے کے متعلق پوچھا گیا۔
انوراگ نے جواب دیا کہ ان کا ایسا خیال نہیں۔ اگر فلمسازپر کسی خیال کا شدید اثر ہوتا ہے تو یہی اثر اُس سے فلم بنواتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فلمساز مسترد یا دیگر چیزوں کے متعلق نہیں سوچتا۔ ہمارے اداکار ماسک کے بغیر سپرہیرو ہیں۔ اگر آپ ایک سپر ہیرو کو سپر ہیرو بنادیں گے تو کیا ہوگا؟ جیسے کہ آئرن مین سپائیڈر مین نہیں ہوسکتا۔
پینتالیس سالہ فلمساز نے کہا کہ سلمان خان، شاہ رخ خان سپر ہیرو ہیں۔ ماسک کسی کو سپر ہیرو نہیں بناتا۔